چنے کی دال ایک پیالی (گرم مصالحہ تھوڑا سا ﴿ثابت نمک حسب ذائقہ (دھنیا ایک چائے کا چمچ ﴿ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (لال مرچ آٹھ عدد ﴿ثابت (لہسن کے جوئے چھ عدد ﴿چھلے ہوئے ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا انڈے کی سفیدی ایک عدد چاول کا آٹا دو سے تین کھانے کے چمچ ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد پودینہ ایک گٹھی ہری مرچ آٹھ عدد پیاز ایک عدد لیموں دو عدد تیل حسب ضرورت چنے کی دال کو دھوکر دو سے تین پیالی پانی کے ساتھ ایک دیگچی میں ڈال دیں۔ ساتھ میں ثابت گرم مصالحہ، نمک، ثابت دھنیا، سفید زیرہ، ثابت لال مرچ، لہسن اور ادرک ڈال کر اتنا اُبالیں کہ دال گل جائے اور بکھری بکھری رہے۔ اب اسے ٹھنڈا کرکے چوپر میں پیس لیں۔ پھر اس میں انڈے کی سفیدی، چاول کا آٹا اور ڈبل روٹی کے سلائس کے کنارے کاٹ کر درمیان کا حصہ توڑ کر ملائیں اور اچھی طرح گوندھ لیں۔ اس کے بعد پودینہ اور ہری مرچ کی چٹنی پیس کر دال میں شامل کردیں۔ اب پیاز کو آملیٹ کی طرح کاٹ کر دال میں ملائیں۔ پھر لیموں کا رس شامل کرکے ہاتھ چکنا کرکے شامی کباب کی طرح کباب بناکر تیل میں شیلو فرائی کرلیں۔ جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹومیٹو کیچپ یا املی کے سوس کے ساتھ سرو کردیں۔ 👩🍳آلو چٹنی کباب بنانے کا طریقہ 🥔😋 آلو آدھا کلو (اُبلے ہوئے کارن فلور آدھا کپ بیسن آدھا کپ اجوائن آدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ لال مرچ ایک چائے کا چمچ پانی ایک کپ زیرہ ایک چائے کا چمچ ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ پسا کھوپرا ایک کھانے کا چمچ ہری مرچ چھ عدد انار دانہ ایک کھانے کا چمچ نمک ایک چائے کا چمچ اِملی کا رس چار کھانے کا چمچ پیاز ایک عدد ہرا دھنیا تھوڑا سا چکن کیوب ایک پیکٹ پودینہ تھوڑا سا تیل حسبِ ضرورت پہلے چوپر میں زیرہ، ثابت دھنیا، پسا کھوپرا، ہری مرچ، انار دانہ، نمک، اِملی کا رس، پیاز، ہرا دھنیا، چکن کیوب اور تھوڑا سا پودینہ ڈال کر موٹی موٹی چٹنی پیس لیں۔ اب اسے اُبلے آلوؤں میں مکس کرکے چھوٹے چھوٹے کباب بنا لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں کارن فلور، بیسن، اجوائن، ایک چائے کا چمچ نمک، لال مرچ اور پانی ڈال کر گھول لیں۔ پھر بنائے ہوئے کباب اس آمیزے میں ڈپ کرکے تیل میں شیلو فرائی کریں۔ مزے دار آلو چٹنی کباب تیار ہے۔۔ *ریسیپی پسند آئے تو ریکٹ ضرور کیجئے گا شکریہ*
0 Reviews